مقصد

میرا اس page کے بنانے کا صرف ایک ہی مقصد ہے اور وہ ہے اللہ اور اُس کے رسول مکرم ومعظم ﷺ کی رضا کا حصول اور بس۔

اس page کی ضرورت

ہر دو فرد اور ادارے کی سطح پر بہت سے ایسے سوالات مجھے موصول ہوتے ہیں جن کا تعلق روزمرہ کے مختلف مالیاتی امور سے ہوتا ہے اور اُن میں شرعی رہنمائی کی درخواست کی گئی ہوتی ہے ۔ بعض اوقات دارالافتاء کی جانب بھی ایسے سوالات بھیجے جاتے ہیں لیکن مختلف وجوہات کی بنا پر وہاں سے جواب نہیں آتا ۔تو بعض دوست مجھ سے رابطہ کرتے ہیں کہ انہیں شرعی رہنمائی درکار ہے۔ میں اُنہیں اپنی بساط کے مطابق کبھی زبانی تو کبھی تحریری طور پر رہنمائی کردیتا ہوں ۔

میں چونکہ تدریس کے شعبے سے وابستہ ہوں ۔ فقہ المعاملات المالیہ میرا موضوع ہے ۔میری دانست میں  طلبا اور طالبات میں فقہی رسوخ تبھی پیدا ہوسکتا ہے جب اُن میں تجزیاتی صلاحیت پیدا ہو۔ یونیورسٹی میں بی ایس، ایم ایس ، اور ڈاکٹریٹ کرنے والے مدارس کے فضلا بھی میری کلاسز میں موجود ہوتے ہیں۔ تخصص فی الفقہ المعاملات المالیہ کے کورس میں بھی مجھے علمائے کرام کو پڑھانے کا موقع ملا ہے ۔ تدریس کے اس تجربے کے دوران مجھے یہ محسوس ہوا کہ علمائے کرام اور دیگر طلبا و طالبات میں تجزیاتی صلاحیت پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ جب تک وہ کسی ایک مسئلے کو مختلف زاویوں سے نہیں دیکھیں گے یہ صلاحیت اُ ن میں خفتہ ہی رہے گی۔ اُن کی اس صلاحیت کو اجاگر کرنے کے لئے میں نے مناسب سمجھا کہ وہ سوالات جو مجھے سے پوچھے جاتے ہیں یا ماضی کے وہ فتاوی جات جو کتب میں موجود ہیں لیکن بہت ہی مختصر ہیں لیکن اپنے اندر فقہی تجزیہ چھپائے ہوئے ہیں، اُن کی تشریح کی جائے کہ کن مباحث سے کس طرح گزر کر وہ مفتی / فقیہ شرعی حکم تک پہنچا ہے۔ اس Page پر موجود سوالات اور جوابات کے مطالعے سے تخصص فی الافتاء، تخصص فی الفقہ المعاملات المالیہ کے علمائے کرام اور اسلامی معاشیات، اسلامی بینکاری کے طلبا و طالبات مستفید ہونگے اور ان کے اندر تجزیاتی قابلیت (Analytical Skill)پیدا ہوگی ۔

اس page پردرج ذیل  دو طرح کے سوالات اور جوابات ہونگے۔

۱۔ بلاواسطہ وہ سوالات جو مجھ سے پوچھے گئے اور میں نے اُن کے جوابات دئے ۔

۲۔ ماضی کے وہ فتاوی جات جو مفتیان عظام نے دئے لیکن مختصر دئے۔ بیان شدہ مقصد کے پیش نظر میں نے ان کی تسہیل و  تشریح کردی۔ اس صورت میں اُس فتوی کا عکس اور مکمل حوالہ ساتھ دیا جائے گا ۔

ابواب

بینکاری امور سے متعلق (Banking Transaction)- English

 احکام ِقرض

احکام بیع یعنی خرید و فروخت