Ideas · Scholarship · Reflection

IslamicFina Blog

Faith, knowledge, society and the contemporary economic world

Scholarly reflections and accessible writing on Islam, Islamic economics and finance, history, intellectual questions, and the moral foundations of individual and social life.


IslamicFina Blog — reflections on Islam, Islamic economics and finance

Editorial Perspective

فکر، آزادی اور عبدیت

The intellectual orientation of this blog

اللہ تعالی نے انسان کو آزاد پیدا کیا ہے، لیکن ساتھ ہی اس کی آزادی کی حد بھی طے کردی ہے۔ کیونکہ مطلق آزادی انسان کے اپنے مصالح کے خلاف تھی۔ اگر اللہ تعالٰی ایسا نہ کرتا تو پھر کسی مخلوق کے لئے یہ طے کرنا ناممکن ہوتا کہ کسی ایک فرد کی مطلق آزادی دوسرے فرد یا افراد کے مصالح کے لئے مضرت کا باعث نہیں ہوگی۔ اگر یہ فیصلہ انسان کی صوابدید پر چھوڑ دیا جاتا تو انسانی معاشرہ اپنی سرشت میں ہی بدعنوانی اور بگاڑ کے جراثیم کے ساتھ قائم ہوتا۔ کیونکہ بہر طور یہ فیصلہ انسانوں کے کسی خاص طبقے نے ہی کرنا ہوتا اور وہ ایسے انداز میں اصول و ضوابط ترتیب دیتے جس سے صرف انہی کے طبقے کے مفادات کا تحفظ ہوتا اور بس۔ اس طرح ہر انسانی معاشرہ اپنی سرشت میں طبقاتی تقسیم کا وائرس لے کر ہی قائم ہوتا اور یقینا یہ برائی بھی متصور نہ ہوتا۔ کسی بھی معاشرے کی تباہی اس سے بڑھ کر کیا ہو سکتی ہے کہ وہاں شر سراسر خیر شمار ہونے لگے۔ اس طرح انسان کی مطلق آزادی زمین پر نہ ختم ہونے والے فساد کا سبب بنتی۔ اس لئے انسانی آزادی کو مطلق رکھنے کی بجائے اسے چند قیود میں رکھا گیا۔ بحیثیت انسان مجھے یقین ہے کہ یہ الہی پابندیاں میری آزادی کے حق میں ہیں اور میں اپنی اس آزادی کو تب ہی ہر قسم کی غلامی سے محفوظ کرسکتا ہوں جب میں الہی ہدایت یعنی قرآن و سنت کی اطاعت کروں گا۔ لہذا، میں اپنے خالق اللہ تعالی کے حضور اپنا سر جھکاتا ہوں کیونکہ میرے اللہ کے حضور یہ ایک سجدہ مجھے دوسروں کے سامنے ہزار سجدوں سے نجات عطا کرتا ہے۔

اس بلاگ کا بنیادی مقصد مسلم نوجوان کو عبدیتِ الہی میں حقیقی آزادی کے حسین تصور سے روشناس کرواتے ہوئے، اُس کی جبینِ نیاز کو بارگاہِ صمدیت میں جھکاتے ہوئے اسے یہ باور کرانا ہے کہ حقیقی آزادی، عزت اور عظمت کا واحد راستہ وہی ہے جو گنبدِ خضراء کے مکیں حضور نبی رحمت ﷺ کی چوکھٹ سے نکلتا ہے۔ بندہ مومن صرف اور صرف وہی ہے جو غلامیِ مصطفی ﷺ پر نازاں ہو۔ جیسے حضرت علامہ اقبالؒ نے سیدنا حضرت بلال حبشیؓ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا: “تیری غلامی کے صدقے ہزار آزادی”۔ یقین رکھو! محبتِ مصطفی ﷺ اطاعتِ مصطفی ﷺ کے ساتھ وابستہ ہے۔ جس دل میں یہ محبت نہیں وہ دل رحمتِ الہی سے محروم ہے۔ اپنے دل کی بنجر زمین کو انہی کی محبت سے سیراب کرو۔

آئینہ نیست دل کہ دہد جا بہرکسے — ایں پارہ عقیق، بنامِ تو کندہ شد

(یارسول اللہ ﷺ! میرا دل وہ آئینہ نہیں جو ہر کسی کو جگہ دے۔ یہ تو عقیق کا ایسا قیمتی پتھر ہے جس پر صرف آپ ﷺ کا مبارک نام گرامی ہی کندہ ہے۔)

Explore by Theme

Blog Categories

Select a subject to browse related writings.


Speeches

Khutbat · خطبات

Lectures, addresses, and reflective speeches on religious and contemporary themes.

Explore Khutbat


Thought

Islam and West

Reflections on intellectual, civilizational, and contemporary questions involving Islam and the West.

Explore Articles


Finance

Islamic Banking & Finance

Research-oriented commentary on Islamic banking, Sharīʿah-compliant finance, institutions, and practice.

Explore Finance



Economics

Islamic Economics

Essays on Islamic economic thought, institutions, policy, welfare, and contemporary economic questions.

Explore Economics


Reflections

General Topics

Wider reflections on society, education, ethics, ideas, and issues of contemporary relevance.

Explore Topics


History

Islamic History

Historical reflections, personalities, events, and lessons from the intellectual and civilizational heritage of Islam.

Explore History